ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان تکثیریت مزاج ملک ہے، اسے ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

ہندوستان تکثیریت مزاج ملک ہے، اسے ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Sat, 29 Jun 2024 17:47:28    S.O. News Service

بنگلورو، 29/ جون(ایس او نیوز /ایجنسی)  نوبیل انعام یافتہ امرتیہ سین کے ہندوستان اورہندو راشٹر سے متعلق بیان پر بی جے پی کے اعتراض کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے بھگوا پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں بلکہ تکثیریت مزاج ملک ہے۔ یہ کئی برادریوں کے اتحاد کا ملک ہے۔ ہم کہتے رہے ہیں کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا اور یہ بات حقیقت پر مبنی اور پوری طرح پریکٹیکل ہے کیوں کہ اس ملک میں کوئی بھی ایک نظریہ کبھی نہیں چل سکتا۔ یہاں ایسی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ 

  دراصل ملک کے ہندو راشٹر نہ ہونے کے تعلق سے امرتیہ سین نے گزشتہ روز بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں ہے۔ ان کے اس بیان پر بی جے پی نے اعتراض کیا تھا۔ جس پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا یہ بات ہم ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں اور اب اس کی تصدیق امرتیہ سین جیسے مشہور ماہر معاشیات نے بھی کردی۔ انہوں نے بھی بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو آئینہ دکھایا کہ ہندوستان کو بلاوجہ ہندو راشٹر بنانے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچے گا۔ سدا رامیا کے مطابق اتنی معمولی سی بات بی جے پی کی سمجھ سے باہر ہے۔ 


Share: